تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی "محمد اسلامی" کل مطابق ۲۱ اپریل کو چابہار کا دورہ کریں گے؛ اس دورے میں پاک۔ایران تیسری باضابطہ سرحد کا افتتاح ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق، کل بروز بدھ کو جنوبی صوبے سیستان و بلوچستان کے "راسک" شہر میں "پیشین۔مند" سرحد کا افتتاح ہوگا۔
اب ایران اور پاکستان کے درمیان آمد و رفت، دو سرحدوں بشمول سیستان و بلوچستان کے شمال میں واقع "میر جاوہ" اور صوبے کے مشرق میں واقع "جالق" سے ہوتی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ پیشین سرحد، صوبے سیستان و بلوچستان کے جنوب میں واقع ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ کل کی تقریب میں نقل و حمل کے ادارے کے نائب سربراہ "شہرام آدم نژاد"، مواصلات اور نقل و حمل کی تنظیم کے سربراہ "داریوش امانی تہرانی"، ایرانی پارلیمنٹ کے ممبران، محکمہ خارجہ، محکمہ برائے تجارت، صنعت اور کان کنی کے امور کے عہدیدار، ایرانی کسٹم ادارے کے سربراہ اور ایران میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے عملے حصہ لیں گے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ